انسان کو اپنے مقاصد کے لیئے کیا کرنا چاہیے؟

 انسان کو اپنے مقاصد کے لیئے کیا کرنا چاہیے؟

Insan ki apne maqasid ke liye kya kerna chahiye?


اس دنیا میں رہتے ہوئے انسان کو اپنے مقاصد اور خواب کی عمارت تعمیر کرنے کے لیئے کسی نا کسی دنیوی سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کہا جاتا ہے کہ ہر کامیاب شخص کے پیجھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔ یہ سہارا ضروری نہیں عورت کا ہو یہ مرد کا بھی ہو سکتا ہے۔ مگر مقولہ میں اغلبیت کی وجہ سے عورت کہا گیا ہے۔
یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کو بھی ان کی بیوی محترمہ خدیجہ رضی اللہ عنہ نے اور ابو طالب نے سہارا دیا۔ اور جناب ابو بکر رضی اللہ عنہ کا سہارا بھلایا نہیں جا سکتا۔
بہت کم لوگ ایسے گزرے ہیں جنہوں نے بغیر سہارے کے اپنے مقاصد پائے۔
حاصل کلام یہ ہے کہ:
اپنے مقاصد اور مطمع نظر کو حاصل کرنے کے لیئے ناصح والدین یا ساتھ دینے والی بیوی یا مدد کرنے والے مخلص دوستوں کی تلاش کریں۔ جو آپ کا سہارا بنیں گے اور آپ کے مقاصد میں مد ومعاون بھی


ناقد مکمدنسی